جیکب آباد، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے پانچ بچوں کی ماں کو گلا دبا کر قتل کردیا ، ملزم فرار

جمعرات 16 نومبر 2017 21:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے پانچ بچوں کی ماں کو گلا دبا کر قتل کردیا فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں واقع حق باہو محلہ میں ملزم شوہر لیاقت علی بگٹی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی پانچ بچوں کی ماں32سالہ زاہدہ کو گلا دبا کر قتل کردیا اورفرار ہوگیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی رابطہ کرنے پر ایئر پورٹ تھانہ کے ہیڈ محرر محراب اوڈھو نے بتایاکہ ملزم نے دوشادیاں کررکھی تھیں اور بلوچستان کا رہائشی تھا بیوی ناراض ہوکر جیکب آباد میں رہائش پذیر تھی ملزم قتل کے بعد بچوں کو لے کر فرارہوگیاہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں