جیکب آباد، بدانتظامی کی وجہ سے جمس تباہ ہونے لگا، 60کروڑکی بجٹ رکھنے والا ادارہ عوام کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) جیکب آباد میں بدانتظامی کی وجہ سے جمس تباہ ہونے لگا ڈھائی سال میں جمس میں ایمرجنسی شروع نہ ہوسکی 60کروڑکی بجٹ رکھنے والا ادارہ عوام کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈ کی جانب سے 1کروڑ80لاکھ ڈالرکی لاگت سے تعمیر کرکے جیکب آبادکی عوام کو تحفے میں دیاگیا جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(جمس)بدانتظامی کی وجہ سے تباہی کاشکار ہے جمس کی سالانہ بجٹ 60کروڑ ہونے کے باوجود ڈھائی سال سے جمس میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ ہوسکاہے جبکہ ادارے میں ملازمین کی بھرتی بھی تعطل کاشکارہے جمس کے بورڈ آف گورنرزکااجلاس بھی کئی ماہ سے نہیں ہواہے جس کے نتیجے میں ادارے کے معاملات تعطل کاشکارہیں ڈائریکٹر جمس بریگیڈیئر رٹائرڈ محمد زبیرشیخ کاکانٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اجلاس میں جس ڈائریکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کیاگیاتھا مجوزہ ڈائریکٹر کے چارج لینے سے انکار کے بعد عارضی چارج ڈاکٹر محمد علی لغاری کو دی گئی جو تین ماہ کے اندر نیا ڈائریکٹر لانے کے پابند تھے جوبھی نہ ہوسکا ہے جمس کے لیے خالی 250اسامیوں کے لیے این ٹی ایس کے ذریعے لیے گئے ٹیسٹ کو بھی کئی ماہ گذرچکے ہیں پر ملازمین کی بھرتیا ں نہیں کی گئی جس کے باعث جمس مکمل طورپر فعال نہ ہوسکاہے اوراس کے کئی شعبے بند ہیں جمس میں نشے کا ایک ڈاکٹرہونے کی وجہ سے رات کے وقت آنے والے زچگی اورآپریشن کے کیسزکو واپس کردیاجاتاہے جبکہ مریضوں کی جانب سے ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات میں سے کم دوادینے کی شکایات بھی معمول بن گئی ہیںاورجمس کے باہر مرکزی گیٹ کے سامنے نجی میڈیکل اسٹور قائم کیاگیاہے جہاں سے مریضوںکو دوا لینے کا کہاجاتاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری نے بتایاکہ جلد جمس میں ایمرجنسی وارڈ شروع کیاجائے گا بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کی بھرتی کے لیے کمیٹی تشکیل نہیں ہوپاسکی ہے اس لیے معاملات تعطل کاشکارہے سندھ اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے قانون کے تحت اب جمس کا بورڈ 19ممبران پر مشتمل ہے پہلے 11ممبرتھے انہوںنے کہاکہ نئے ڈائریکٹرکی تعیناتی کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے اشتہاردیاگیاہے جس کے لیے میں نے بھی درخواست دی ہے انہوںنے کہاکہ جمس میں کئی اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے جمس کے شعبے غیر فعال ہیں بھرتی کے بعد جمس مکمل طورپر فعال ہوجائے گا ،ڈاکٹر محمد علی لغاری کے مطابق نشے کا ڈاکٹر ایک ہے جس سے 18گھنٹے ڈیوٹی لیتے ہیں اس دوران آنے والے مریض کو آپریٹ کیاجاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں