جیکب آباد ،ْاسسٹنٹ سیشن جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ

صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت برہم

بدھ 22 نومبر 2017 16:17

جیکب آباد ،ْاسسٹنٹ سیشن جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) اسسٹنٹ سیشن جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت برہم اسپتال کی بند لیبارٹری کھولی ہے اسٹور میں ادویات موجود ہیں مریضوں کو نہ ملیں تو نشاندہی کی جائے :جج عبدالباقی بھٹو کی گفتگو تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد عبدالباقی بھٹو نے بد ھ کی صبح اچانک سول اسپتال پہنچے اورمختلف وارڈزکا سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی کے ہمراہ دورہ کیا اس دوران جج نے اسپتال میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکیا بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیشن جج عبدالباقی بھٹو نے کہاکہ اسپتال میں بہتری کی ضرورت ہے انتظامات سے مطمئن نہیں بند لیبارٹری بھی کھلوادی ہے اب مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے جلد ڈائیلاسسزوارڈ بھی شروع کیاجائے گا اسٹورمیں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں اگر کسی مریض کو نہ ملے تو نشاندہی کی جائے سخت کاروائی کی جائے گی مذکورہ رپورٹ بالا حکام کو ارسال کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں