ْجیکب آباد] ہرے کرشنا ویلفیئر کی جانب سے چھ غریب ہندوجوڑو ں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 22 نومبر 2017 18:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ہرے کرشنا ویلفیئر کی جانب سے چھ غریب ہندوجوڑو ں کی اجتماعی شادی 75ہزار کا جہیزدیا 7سوافراد نے دعوت میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق ہر ے کرشنا ویلفیئر کی جانب سے پنچائتی ہال میں چھ غریب ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ہرے کرشنا ویلفیئر کے امیت چھابڑیا نے کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی غریب ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی ہے فی جوڑے کو ایک لاکھ75ہزار کا جہیزدیاگیاہے جس میں فرج ،واشنگ مشین ،سلائی مشین ،ٹی وی،ڈنرسیٹ ،جوسر ،استری اوردیگر گھریلو سامان شامل ہے آپس میںکمیٹی میں شامل دوست چندہ کرکے غریبوں کی مدد کرتے ہیں غریب بچوں کو تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے ان کے تعلیمی اخراجات بھی برداشتت کررہے ہیں اجتماعی جوڑوں کی شادی میں 7سو لوگوںکے لیے دعوت طعام کا بھی اہتمام کیاگیاتھا جس کے انتظامات پردیپ سیتلانی ،سنجے پاہوجا،اکشے کھرانہ ،جیتھانند،سندیپ ،سنیل کپور ،ونود اروڑا اوردیگر نے سنبھالے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں