قانونی تقاضے پورے کیے گئے بغیر 40کروڑ کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو خفیہ طورپر دیے گئے ،

جس پر عدالت سے رجوع کیاجائے گا،ملک الطاف حسین

جمعرات 23 نومبر 2017 14:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئر مین ملک الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں 40کروڑ کے ٹھیکے قانونی تقاضے پورے کیے گئے بغیر من پسند ٹھیکیداروں کو خفیہ طورپر الاٹ کردیے گئے ہیں جس پر عدالت سے رجوع کیاجائے گا،تاہم اس سے پہلے نیب کو چاہیے کہ وہ جیکب آبادکے ترقیاتی کاموںکے لیے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کیے گئے 40کروڑ روپے کے ٹھیکے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھاری کمیشن پر چند مخصوص ٹھیکیداروں کو دیے جانے پر ایکسئن روڈز غلام فرید بلوچ اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھوکے خلاف فور ی کاروائی کرے تاکہ جیکب آباد کے جہاں قومی خزانے اور عوام کی امانت میں پہلے ہی کروڑو ںروپے کی خیانت اورکرپشن ہوچکی ہے اسے مزید آگے بڑھنے سے روکا جائے ،ملک الطاف نے آخر میں کہاکہ جیکب آبادکے غریب اور پسماندہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کو نقصان پہنچانے والا کرپٹ مافیا کہ جس میں بعض آفیسر اور منتخب نمائندے شامل ہیں ان کا آخر تک تعاقب کیاجائے گا تاوقت کے جیکب آبادکے دیانتداراور قانون کا احترام کرنے والی قیادت میسر نہیں آجاتی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں