اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر تشدد کیخلاف جیکب آبادمیں سنی تنظیموں کا احتجاج

ہفتہ 25 نومبر 2017 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر تشدد کے خلاف جیکب آبادمیں سنی تنظیموں کا احتجاج صحابہ چوک پردھرنا نعریبازی تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے شرکاء پر تشدد کے خلاف جیکب آبادمیں بھی سنی تنظیموںکی جانب سے سخت احتجاج کیاگیا مختلف تنظیموں کی جانب سے الگ الگ جلوس نکال کر صحابہ چوک پر اتحاد اہلسنت کے چیئر مین سید اعجازعلی شاہ ،محمد اسماعیل سکندری ،تحریک اہلسنت کے منیر قادری ،غلام رسول قادری ،میراں بخش ،حسینی جماعت کے منیر احمد ،عبدالباقی طاہری ،حافظ غلام عباس کرمی اوردیگر کی قیادت میں دھرنا دیاگیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی اورمطالبہ کیاکہ ختم نبوت ؐ قانون میںتبدیلی کے ذمیداران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں