عوام کے اعتماد سے اعلی منصبوں پر پہنچا آپکو مایوس نہیں کروں گا،میر اعجاز حسین جکھرانی

پیر 27 نومبر 2017 21:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء)سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد سے اعلی منصبوں پر پہنچا آپکو مایوس نہیں کروں گاان خیالاد کا اظہار انہوں نے چیف مقدم حاجی دیدار علی لاشاری کی جانب سے لاشار ہائوس میں منعقد مچ کچہری سے خظاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پی پی نصیر آباد ڈویژن کے صدر سید خادم حسین شاہ،ضلع صدر میر لیاقت لاشاری،میر فہد خان جکھرانی ،میر رحمد اللہ کھوسو،میر حنیف خا ن بلیدی،مقدم سجاد حسین گھنیو،میر ظفربرڑو،میر علی نواز خان پہنور، منصب شیخ،عبدالرحمان آفریدی،دلمراد لاشاری سید ظاہر شاہ ،عمران لغاری،اصغرسیال سمیت وارڈ ممبران ،پی پی کارکنان اور لاشاری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی میر اعجاز خان نے مزید کہا کہ لاشاری برادری کی اکثریت نے ہر بار میرا ساتھ دیا جس پر میں سردار دھنی بخش لاشاری اور انکی برادری کا مشکور ہوںکچھ لوگ الیکشن کے وقت آپکو نظر آئیں گے پر میں آپکے ہر دکھ سکھ میں آپکے ساتھ ہوںمیر لیاقت لاشاری نے مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاشاری برادری نے ہر دور میں پی پی کا ساتھ دیا ہے اعجاز خان کی شہر کے لئے خدمات نے ہی انہیں ہر دلعزیز بنا یا ہے انکو شہریوں کی انتھک خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںتقریب میں مہمانوں کو سندھی ثقافت خوپی اور اجرک کے تحفے دئے گئے تقریب میں سردار دھنی بخش لاشاری نے ٹیلیفونک خطاب کرکے برادری کو متحداور منظم ہونے کی ہدایت کی آکر میںسردار دھنی بخش کی صحتیابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں