میاں نواز شریف کی حکومت مکمل ناکام گئی ، دھرنے کے خلاف کاروائی کیا تائمنگ غلط تھی، آغا سراج درانی

پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بھٹو کے دور سے بنتے آرہے ہیں مخالفین کے پاس کوئی پروگرام نہیں، عمران خان کے پاس گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں،انتخابات وقت پر ہونا چاہیے سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں سندھ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے، اسپیکر سندھ اسمبلی

منگل 28 نومبر 2017 22:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت مکمل ناکام گئی ہے فیض آباد دھرنا 21 دن تک جاری رہا عدالت کے حکم کے باوجود حکومت نے مظاہرین کو اتنے دن دھرنا دینے کیسے دیا اور کاروائی اس وقت کی جب دھرنے والے مکمل آرگنائیز ہو چکے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش گرائونڈ میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بھٹو کے دور سے بنتے آرہے ہیں مخالفین کے پاس کوئی پروگرام نہیں چلو ہم غلط ہیں آپ عوام کیلئے کیا کروگے اپنا پروگرام تو بتائو انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اور پی ایس پی میں مفاہمت اس لئے نہیں ہوئی کہ اچھا نہیں بنا ہوگا آئین کے تحت انتخابات وقت پر ہونا چاہیے سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں سندھ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے انہوں نے کہا کہ پٹھان برادری اب متحد ہو گئی ہے کوئی مائی کا لعل اب ان کے حقوق غصب نہیں کر سکتا پٹھان برادری سے زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی پٹھان برادری کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیںجو ان کا آئینی حق ہے اس سے محروم نہ کیا جائے انہوں نے پٹھان برادری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نوجوانوں اور بچیوں کو تعلیم سے روشناس کروائیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں پٹھان اتحاد پٹھان برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہے کسی کو اس سے تکلیف نہیں ہونی چاہیئے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے دیگر قوموں کے بھی اتحاد ہیں ہم پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہمیں اپنے حقوق دیئے جائیں ہمارے خلاف بولنے والے عوام کے مسترد شدا ہیں اگر حق نہ ملے تو عدالت بھی جائیں گے اس حوالے سے میری پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوئی ہے انہیں پٹھان برادری کے مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے پٹھان برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ پٹھانوں کا سردار ہوتا ہے نا چیف سردار پٹھان کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کے قصوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے کسی سے بھی اگر زیادتی ہو تو مجھے آگاہ کریں میں مایوس نہیں کروں گا حکومت میں رہتے ہوئے جتنا ہوگا پٹھان برادری کی خدمت کروں گااس موقع پر امان اللہ پٹھان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں