خیر پورمیں میلاد ریلی پر حملے کیخلاف جیکب آباد میںجماعت اصلاح المسلمین کا احتجاج

دہشت گردایسی بزدلانہ کاروائیاں کرکے ملک کا من برباد کرنا چاہتے، مقررین کا خطاب

جمعرات 30 نومبر 2017 21:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2017ء) خیر پورمیں میلاد ریلی پر حملے کے خلاف جیکب آباد میںجماعت اصلاح المسلمین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے خیرپور کے امیر شاہ چوک پر جماعت کی میلاد ریلی پر حملے میں تین افراد کی شہادت اور سات افراد کے زخمی ہونے والے واقع کے خلاف خلیفہ،عبدالغفار، عبدالواحد طاہری ضلع صدر امیر بخش ،عبدالباقی طاہری کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین کے رہنمائوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خیرپور میں نکالی گئی میلاد ریلی پر دہشت گردوں کے حملے میںہماری3کارکن شہیداور 7سے زائد زخمی ہوئے ہیںجن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پرامن ہے اور دہشت گردایسی بزدلانہ کاروائیاں کرکے ملک کا من برباد کرنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کو نکلنے والی ریلیوں کو تحفظ دیا جائے اور خیرپور میں میلاد ریلی پر حملہ کرنے والوں کو فی الفو ر گرفتار کیا جائے بصور دیگرپورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں