جیکب آبادمیںجشن عیدمیلادالنبی مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا

ہفتہ 2 دسمبر 2017 19:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء)جیکب آباد میں جشن میلاد کا مرکزی جلوس پیر بخاری مسجد سے سید امیر علی شاہ ،سید اعجاز علی شاہ سید طیب شاہ کی قیادت میں نکالا گیا جس میںمختلف علاقوں سے ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی انکی شافع محشر سے محبت کا جذبہ دیدنی تھا سبز نعلین پاک کے پرچم اور بیج لگا کر مرحبا یا مصطفی کی صدائیں بلند کرتے جھومتے رہے میلاد جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ٹھت مسجد پر ختم ہوا جہاں اجتماعی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا جلوس کے شرکا پر راستے میں پھولوں کی پتیان نچھاور کی گئیں جبکہ شربت سبز چائے کا اہتمام کیا گیا تھا عاشقان رسول سارے راستے نعتوں پر جھومتے رہے ڈی سی چوک ،جعفرآباد چوک سمیت دیگر مقامات پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حٖضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت ایمان کا لازمی جز ہے اس کے سوائے کسی کا ایمان مکمل نہیں اللہ نے بھی اپنے حبیب سے محبت عقیدت اور انکی پیروی کا حکم دیا ہے نبی پاک دنیا میں رحمت العالمین بن کر آئے انکی آمد کے بعد جہا لت کے اندھیرے ختم ہوئے جہالانہ رسوم کا خاتمہ ہوا حضورﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کا انساں دونوں جہانوں کی بھلائی حاصل کر سکتا ہیہر مسلمان ختم نبوت پر یقین رکھات ہے اس پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ختم نبوت کے خلاف کوئی بھی سازش یا اقدام کوئی عاشق رسول ﷺبرداشت نہیں کرے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں