جیکب آباد ،ْنجی اسکول میں ثقافتی تقریب راز خان کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت سندھی ٹوپی اور اجر ک کا تحفہ دیا گیا

منگل 5 دسمبر 2017 17:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء)نجی اسکول میں ثقافتی تقریب راز خان کی مہمان خاص کے طور پر شرکت سندھی ٹوپی اور اجر ک کا تحفہ دیا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کینجی اسکو ل میں سندھ کے ثقافت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان نے مہمان خاص کے طر پر شرکت کی اسکول کے پرنسپل برونرو بی نیوٹن نے راز خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رازخان نے کہا کہ ثقافت کو اجاگر کرن ے والی قوم تاریخ میں زندہ رہتی ہے سندھی ثقافت صدیوں پرانی ہے سندھی ٹوپی شخصیت میں بھی نکھار لاتی ہے یہ ٹوپی سندھی کی پہچان ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں