بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کیخلاف جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا الگ الگ احتجاجی جلو س

بیت المقد س مسلمانوں کی پہچان ہے ،امریکا نے فیصلہ واپسی نہ لیا تو دنیا میں تیسری جنگ کے آثار نظر آرہے ہیں، مقررین

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:09

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کرنے کے خلاف جے یو ائی اور جماعت اسلامی کا الگ الگ احتجاجی جلوس تفصیلات کے مطابق بیت المقد س کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینے کے خلاف مذہبی جماعتوں سمیت شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں،مقررین نے کہا کہ بیت المقد س مسلمانوں کی پہچان ہے کعبے اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا حرم ہے امریکا نے فیصلہ واپسی نہ لیا تو دنیا میں تیسری جنگ کے آثار نظر آہے ہیں،جماعت اسلامی کی جانب سے ضلعی دفتر سے ضلعی امیر عبدالحفیظ بجارانی ،محمد صالح سومرو کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین امریکا کے خلاف نعری لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کیا جبکہ جے یو آئی کی جانب سے ضلع بھر میں یوم احتجاج منایا گیا اور مساجد میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کرنے کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیںجیکب آباد میں احتجاجی جلوس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،علامہ طارق خالد محمود سومروجے ٹی آئی کے حماداللہ سومرو،مولانا عبدالجباررند،طاہر توحیدی،مولانا عبدالنافع،مولانا بسم اللہ ،عبدالمنان شاکی،تاج محمود امروٹی،عبداللہ رند کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی مقررین نے کہا کہ بیت المقد س مسلمانوں کی پہچان ہے کعبے اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا حرم ہے امریکا نے فیصلہ واپسی نہ لیا تو دنیا میں تیسری جنگ کے آثار نظر آہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں