احتساب کے بعد انتخابات ہونے چا ہیں،کرپشن کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،سردارزادہ مولا بخش سومرو

بدھ 13 دسمبر 2017 19:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردارزادہ مولا بخش سومرو نے کہا ہے کہ احتساب کے بعد انتخابات ہونے چا ہیںکرپشن کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںکرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی سے ہی بہتری آئی گی عمران خان کی جنگ کسی کی زات کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہے۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میں کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان ،صحافی زاہد حسین رند ،آصف علی بھٹی،وکی کمار و دیگر بھی موجود تھے عبدالرحمن آفریدی نے سردار زادہ مولابخش سومرو کو اجرک کا تحفہ پیش کیا پی ٹی آئی سردارزادہ مولا بخش سومرو نے مزید کہا کہ جیکب آباد میں کرپشن نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے شہری پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی کوششوں سے ایک ارب سے زائد کی لاگت سے میگا فراہمی آب کے منصوبے کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا اس کی تھقیقات کی جائے عوام کو پینے کے صاف پانی سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے شہر کی حالت زار پر افسوس ہو تا ہے منتخب نمائیندوں نے عوام کو مایوس کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سومرو خاندان کی طرف سے انتخابات میں ایک ہی امیدوار آئے گا اختلافات کی باتیں مخالفین پھیلا رہے ہیں برادری کے روٹھے ہوئے لوگوں کو بھی منائیں گے انہوں نے کہا کہ محمد میان سومرو اور بئیرسٹر عمر سومرو دونوں میرے چچا ہیں پارٹی کی ٹکت کے لئے تو امیدوار بہت ہیںفیصلہ پارٹی کا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات دی جائیں اور شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں