جیکب آباد میں انگریز افسرنے 300 سال قبل پیغام رسانی کیلئے بنایا گیا کبوتروں کا چبوترہ آج بھی موجود

منگل 26 دسمبر 2017 14:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء)ضلع جیکب آباد میں انگریز افسر جان جیکب نے 300 سال قبل پیغام رسانی کیلئے کبوتروں کا ایک چبوترہ بنوایا تھا، جو آج بھی موجود ہے، جس میں ابھی تک 300 سے 400 کبوتر رہائش پذیر ہیں، اس چبوترے کو جیکب آباد کے بانی جنرل جان جیکب نے 1860 میں پیغامات کی ترسیل کے لیے اپنے گھر کے احاطے میں آباد کیا تو دن بھر فضا میں کبوتروں کی آواز گونجتی رہتی تھی، انتظامیہ دن رات ان پیغام رساں کبوتروں کے لاڈ اٹھاتے نہ تھکتی تھی۔

(جاری ہے)

آج برسوں بعد بھی ڈی سی آفس کے احاطے میں قائم اس کبوتر گھر میں تقریبا 320 چھوٹے آشیانے ہیں، جہاں 300 سے زائد کبوتر مخصوص آواز میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، تاہم اب اس تاریخی گھر کی دیواروں میں دراڑیں پڑچکی ہیں،یہاں موجود کبوتروں کی خوراک کا ذمہ ایک مقامی تاجر نے اٹھا رکھا ہے جو ہر روز 10 کلو سے زائد دانہ یہاں پہنچاتا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں