جیکب آباد،پابندی کے باوجود چربیلی جرگے نے قتل کے الزام میں آنے والا شخص کودہکتے ہوئے انگاروں پر گذارکرقصوروار قراردے دیا

منگل 26 دسمبر 2017 15:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) جیکب آبادمیں پابندی کے باوجود چربیلی جرگے نے قتل کے الزام میں آنے والا شخص کودہکتے ہوئے انگاروں پر گذارکرقصوروار قراردے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود جیکب آبادمیں جرگوں کا انعقاد جاری ہے جیکب آبادکے مولاداد تھانہ کی حدود میں 16ماہ قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے موٹرسائیکل مکینک نذر محمد ابڑو کے قتل کے سلسلے میں میر شفقت خان کی نگرانی میں چربیلی جرگہ ہوا جس میں قتل کے الزام میں آنے والے شخص میوو ماچھی کو دہکتے ہوئے انگاروں پر گذارا گیا جس میں میووماچھی قصوروار قرار پایا جس پر مشیروں کے مشورے کے بعد جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں