عدالتی حکم کے باوجود جیکب آبادمیں جرگوں کا انعقاد جاری ، چربیلی جرگہ میں قتل کے الزام میں آنیوالے شخص انگاروں پرسے گزراگیا

منگل 26 دسمبر 2017 21:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) جیکب آبادمیں پابندی کے باوجود چربیلی جرگہ قتل کے الزام میں آنیوالا شخص دہکتے ہوئے انگاروں پرسے گزرا،مبینہ ملزم کو قصوروار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود جیکب آبادمیں جرگوں کا انعقاد جاری ہے جیکب آبادکے مولاداد تھانہ کی حدود میں 16ماہ قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے موٹرسائیکل مکینک نذر محمد ابڑو کے قتل کے سلسلے میںمیر شفقت خان کی نگرانی میں چربیلی جرگہ ہوا جس میں قتل کے الزام میں آنے والے شخص میوو ماچھی کو دہکتے ہوئے انگاروں پر گذارا گیا جس میں میووماچھی قصوروار قرار پایا جس پر مشیروں کے مشورے کے بعد جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں