ْجیکب آباد ،ْٹریفک مسائل کے حل کے لیے مددگار انچارج کا شہر کا دورہ ٹھیلہ فروشوں سے ملاقات

جمعرات 28 دسمبر 2017 16:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2017ء) ٹریفک مسائل کے حل کے لیے مددگار انچارج کا شہر کا دورہ ٹھیلہ فروشوں سے ملاقات تفصیلات کے مطابق 15پولیس مددگار انچارج سید زوار شاہ نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ قائد اعظم روڈ اوردیگر علاقوں کا دورہ کیا مددگار انچارج نے ٹھیلہ فروشوںرحیم بروہی ،ہدایت اللہ لاشاری ،حبدار ،رجب علی ودیگر سے ملاقات کرکے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کرنے کی ہدایت کی سید زوارشاہ نے کہاکہ ٹھیلے روڈ کے وسط میں کھڑے کرنے کے بجائے روڈ کی سائیڈ میں کھڑے کیے جائیں تاکہ مریضوں کو اسپتال تک رسائی شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں اور ٹریفک جام بھی نہ ہو شہر کی بہتری کے لیے تعاون کیاجائے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں