دین اسلام اپنے اندرفطری طور پر انسانی زندگی کے تمام پہلوں میں مضبوط و منظم نظام رکھتا ہے، شاہدہ اعجاز

ہفتہ 30 دسمبر 2017 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء)ناظمہ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد شاہدہ اعجاز نے کہا ہے کہ دین اسلام اپنے اندرفطری طور پر انسانی زندگی کے تمام پہلوں میں ایک مکمل مضبوط و مربوط اور منظم نظام رکھتا ہے،چاہے ،وہ معاشی پہلو ہو، معاشرتی،اخلاقی پہلو ہو,سیاسی پہلو ہو یا پھر اللہ کی راہ میں خرچ کرنا (انفاق فی سبیل اللہ) جیسا پہلوہو،غرض حالات و ادوار کے تغیرات سے قطع نظر اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، قرآن کریم کے مطالعہ سے یہ بات مزید واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ دین اسلام و انسانیت کی فلاح و ترقی کے لیے تقریبا'' ہر جگہ جان کے نظرانہ پیش کرنے سے پہلے متعدد بار مال کے خرچ کرنے کا ذکر موجود ہے اس طرح یہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے یہاں تک کہ فرضیت رمضان کے شروعاتی ایام میں بھی فرض روزے کے بدلے فدیہ(اللہ کی راہ میں مساکیں کو) دے کر مستثی' قرار دیا گیا تھا بعد ازاں یہ رعایت منسوخ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ پھول باغ جیکب آباد شہر میں منقعدہ ایک شاندار تقریب بعنوا ں انفاق فی سبیل اللہ میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نہ صرف اپنے کارکنان میں بلکہ عوام الناس میں اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے تاکہ معاشرے میں موجود نادار۔غربا، مساکین اور ضرورتمند افراد کے ساتھ تحریک اسلامی کی ملک میں نفاذ اسلام کوششوں کو انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعے معاونت فراہم کی جا سکے کی۔

انہوں کہا کہ یہ بھی حق ہے کہ انفاق سے اللہ پاک مال میں اضافہ فرماتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق انفاق فی سبیل اللہ کو شعوری طور پر اپناتے ہوئے معاشرے میں اس کو فروغ دیں۔اس تقریب میں جہاں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی وہاں حلقہ ناظمہ کامل پیرزادہ اور نائب ناظمہ ضلع جیکب آباد ادی لیلان سمندر خان بھی موجود تھیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں