جیکب آباد،کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کرپشن کی نذر ،تعطل کاشکار اور ناقص میٹریل استعمال ہونے لگا

بدھ 3 جنوری 2018 18:39

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) جیکب آبادمیں ہونے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کرپشن کی نذر ،تعطل کاشکار اور ناقص میٹریل استعمال ہونے لگا ،من پسند اور نا تجربہ کار ٹھیکیداروں نے ترقیاتی منصوبو ں کاستیا ناس کردیا،شہریوں کا نیب سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں ہونے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جس میں نکاسی آب،سی سی بلاک ،یوتھ ہاسٹل ،فراہمی آب کے علاوہ پانی کی ٹانکیوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوںمیں بڑے پیمانے پر ناقص میٹریل ہونے لگامذکورہ منصوبے جیکب آبادکے منتخب اراکین کے منظور نظر افراد کو الاٹ کیے گئے ہیں جوناتجربہ کارہیں اور نہ ہی ٹھیکیدار ی کے قواعد وضوابط سے واقف ہیں خصوصاً دلشاد پٹھان اور لیاقت بروہی ایسے ٹھیکیدارہیں جن کو منتخب اراکین کے مکمل آشیرواد حاصل ہے تجربہ کار ٹھیکیداروں کے بجائے نا تجربہ کارٹھیکیداروںکو ایسے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے دے کر منصوبوں کا ستیاناس کردیاگیاہے افسران بھی غیر تسلی بخش کام کو تسلی بخش قراردے دیتے ہیں مذکورہ ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہوسکے ہیں اب بھی ترقیاتی منصوبے تعطل کاشکارہیں شہریوںنے نیب سے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں