جیکب آباد، پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے باوجود بہتری نہ آئی انٹر نیٹ کی سروس اکثر خراب رہنے لگی

بدھ 3 جنوری 2018 18:39

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے باوجود بہتری نہ آئی انٹر نیٹ کی سروس اکثر خراب رہنے لگی لائین میں شور کی شکایات ازالہ نہ ہونے پر صارفین کنیکشن ختم کروانے لگے صارفین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے باوجود بھی جیکب آباد میں سروس بہتر نہ ہو سکی ہے انٹر نیٹ سروس کی سروس اکثر خراب رہتی ہے لائین میں شور رہتا ہے خالد حسین ،محمد صدیق و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فور ایم بی کی نیٹ سروس کا پیکج لیا ہے پر انٹر نیٹ ون ایم بی بھی نہیں ہوتی مہینے میں دس بار پی ٹی سی ایل آفیس کے چکر لگانے پڑتے ہیں کوئی شکایت کا ازالہ کرنے کو تیار نہیں اور ڈٰ ی تو ملتا ہی نہیںلائین مین کی من منانی نے بیزار کر دیا ہے فائبر کی لائین میں نیٹ کنیکشن کے لئے بھاری رشوت لی جاتی ہے ورنہ جگہ نہ ہونے کا کہہ کر صاف انکار کردیا جاتا ہے کئی صارفین نے پی ٹی سی ایل حکام کے اس رویہ سے تنگ آکر کنیکشن ختم کروا دئیے ہیں اور کئی کروارہے ہیںانہوں نے جی ایم اور ایم ڈی پی ٹی سی ایل سے نوٹیس لیکر مقامی عملے کی صارفین سے زیادتیوںکا ازالہ کرنے کو مطالبا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں