شہرمیں گندگی کی بہتات گلی محلے سیوریج کے پانی کاتالاب بن گئے، عوام عذاب میں بلدیہ عملہ غائب ،ْ مکینوں کا احتجاج

جمعرات 4 جنوری 2018 18:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) شہرمیں گندگی کی بہتات گلی محلے سیوریج کے پانی کاتالاب بن گئے عوام عذاب میں بلدیہ عملہ غائب کوئی پرسان حال نہیں مکینوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق بلدیہ عملے کی نااہلی کی وجہ سے شہرکے مختلف گلی محلے سیوریج کے پانی کا تالاب بن گئے ہیں بروہی محلہ میںگندگی کی بہتات اور سیوریج کاپانی روڈ پر جمع ہونے کی وجہ سے مکینوں غلام سرور سومرو، گلاب جان اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی روڈ پر تالاب کی صورت اختیارکرگیاہے سیوریج کا پانی کئی گھروں میں بھی داخل ہواہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں اوربلدیہ عملہ غائب ہے گندگی کی وجہ سے موذی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے کوئی پرسان حال نہیں بلدیاتی نمائندے ووٹ لے کر غائب ہوگئے ہیں کس سے شکایت کریں انہوںنے بلدیہ چیئر مین سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں مستقل صفائی کے لیے عملے کو پابند کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں