جیکب آباد،زرعی زمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں میں جھگڑا، فائرنگ سے دونوں ہلاک

جمعہ 5 جنوری 2018 18:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) زرعی زمین کے تنازعع پر دوبھائیوں میں جھگڑا فائرنگ دونوں بھائی ہلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے قصبہ پیاروجمالی میں زرعی زمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں راضی خان اوریاسین جمالی میں جھگڑاہوگیا اوردونوں نے ایک دوسرے پر اسلحہ کے منہ کھول دیے جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاع پر حدودکی گڑھی خیرو پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائیں پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلا ک ہونے والے دونوں افراد آپس میں سوتیلے بھائی تھے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں