پی ایس ایف کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں راج کرتے ہی ہیں ،وہ مظلوم عوام کی آواز تھے ان کے مشن کوجاری رکھیں گے ،ْعلی خان جکھرانی

ہفتہ 6 جنوری 2018 17:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) پی ایس ایف کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی رہنمائوں نے صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں :علی خان جکھرانی تفصیلات کے مطابق پیپلزاسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکے دفتر میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 90ویں سالگرہ منائی گئی تقریب میں پی ایس ایف کے سابق ضلع صدر علی خان جکھرانی ،عبدالنبی لاشاری ،رحمت اللہ جمالی ،اصغر سیال ،نادر جمالی نے ٹی یو جے کے صدر عبدالرحمن آفرید ی کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر پی ایس ایف کے سابق ضلعی صدر علی خان جکھرانی نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں وہ مظلوم عوام کی آواز تھے ان کے ہی مشن پر ہم عمل پیرا ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ ان کے مشن کوجاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں