جیکب آباد،حل ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے 4 پولیس ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، افسران کی شرکت

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:36

ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان کے اعزاز میں ایس ایس پی آفیس میں پروقار الوداعی تقریب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کے جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے چار پولیس اہلکاروںکے اعزاز میں ایس ایس پی آفیس میں پروقار الودعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ایس پی جیکب آباد سمیت ڈی ایس پیز اور ایس ایس پی آفیس کے افسران نے شرکت کی ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی ایس ایس پی جیکب آباد نے پولیس اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کی جانے والی سالوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سخت حالات میں فرائض سرانجام دینے پر آپ کی خدمات کو پولیس ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں