جیکب آباد،گلاب ماچھی محلہ کے مکینوں کا صفائی اور ترقیاتی کام نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 10 جنوری 2018 23:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء)جیکب آبادکے گلاب ماچھی محلہ کے مکینوں کا صفائی اور ترقیاتی کام نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،روڈ بلاک ٹائر نذرآتش ،بلدیہ کیخلاف نعرے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے وارڈ نمبر 2گلاب ماچھی محلہ کے مکینوں نے علاقے میں صفائی نہ ہونے اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ فقیر بابو جان منجھو،نواب لغاری ،ممتازمگسی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں اے پی سی کے شعبان ابڑو، ڈاکٹر عابد سندھی ،مختیار بلوچ ،شاہد جوادی سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے قومی شاہراہ پردھرنادے کر روڈ بلاک کردیا اورٹائرنذرآتش کیے مظاہرین نے بلدیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی مکینوں کاکہناتھاکہ ہمارے علاقے کو ترقیاتی کاموں سے محروم کیاگیاہے صفائی نہ ہونے اورگندگی سے موذی امراض جنم لے رہے ہیں بلدیہ عملہ کچھ کرنے کو تیارنہیں جوسراسر زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کادائرہ بڑھایاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں