جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، لاکھوں روپے کی مالیت کے نان کسٹم پیڈموبائل فون اور چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

جمعہ 12 جنوری 2018 19:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں لاکھوں روپے کی مالیت کے نان کسٹم پیڈموبائل فون اور چرس برآمد 2ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق مددگار پولیس انچار ج سید زوار شاہ نے نفری کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ پر منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکرضمیر سولنگی کو 350گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف ائیرپورٹ تھانے پر کیس داخل کیا گیاہے ایک دوسرے کاروائی میں شمبے شاہ پولیس کے نورالدین سنجرانی نے چیکنگ کے دوران مہرا ن کار سے لاکھوں روپے کی مالیت کے نان کسٹم پیڈ 60عدد سمارٹ موبائل فون برآمد کرکے کوئٹی کے رہائشی لعل محمد کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق موبائل فون بلوچستان سے سندھ اسمگل کئے جارہے تھے ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو کسٹم پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں