الخدمت سندھ کے 23اضلاع میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے ،ْڈپٹی منیجر کاشف عباس ملک

ْعوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،ْ میڈیا سے بات چیت

پیر 15 جنوری 2018 16:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام سندھ کے ڈپٹی منیجر کاشف عباس ملک نے کہا ہے کہ الخدمت سندھ کے 23اضلاع میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے ، تھرپارکر میں صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے 451کنویں ،ْ427کمیونٹی ہینڈ پمپ، 20واٹر فلٹریشن پلانٹ ،45چھوٹے ہینڈ پمپ ،15سولرپمپ اور 100الیکٹرک پمپ لگائے گئے ہیں جس سے لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں ، عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے مختلف یونین کونسلوں میں عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے کئے گئے سروے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جیکب آباد کے صدر غلام حیدر پیرزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام سندھ کے ڈپٹی منیجر کاشف عباس نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جیکب آباد کے جن علاقوں میں عوام کو پینے کے پانی کی قلت ہے وہاں ان کو صاف اور میٹھاپانی فراہم کریں کیوں کہ پانی سے انسان کی زندگی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا جہاں پینے کے صاف پانی کی فراہمی غیر تسلی بخش ہے، ڈبلیو۔

(جاری ہے)

ایچ۔ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 6کروڑ 30لاکھ لوگ صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں جس کے باعث ڈائریا، ملیریا، ہیپاٹائیٹس اے اور بی جیسی جان لیوا بیماریاں عام ہیںاور ہر سال 2لاکھ 50ہزار بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شہری و دیہی علاقوں میں پانی کے چھوٹے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ملک کے بالائی اور پہاڑی حصوں میں پانی کی فراہمی کے واٹر فلو کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہری اور میدانی علاقوں میں پانی کے کنویں، ہینڈ پمپس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ صاف، محفوظ اور صحت بخش پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ملک بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی جاتی ہے، یہ پلانٹس بڑے پیمانے پر صاف پانی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ دوردراز علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے ہینڈ پمپس ایک بہترین ذریعہ ہیں،ملک کے پسماندہ علاقوں میں چھٹے اور بڑے نلکے لگائے جاتے ہیں جس سے مقامی افراد نا صرف اپنے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنے مویشیوں کی بھی پیاس بھجاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں سطح آب انتہائی نیچی ہے اور مقامی افراد کو پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے میلوں دور موجود کنووں کا رخ کرنا پڑتا ہے، ان علاقوں میں پانی آسان تر فراہمی کیلئے کنویں کھودے جاتے ہیں، سندھ کے علاقے تھرپارکر میں اس ضمن میں بڑے منصوبے لگائے گئے ہیں،جبکہ پہاڑی علاقوں میں پینے کے پانی کی ترسیل ایک مشکل عمل ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے خصوصی اسکیمیں متعارف کروائی جاتی ہیں، یوں مقامی افراد کو پینے کا صاف پانی ان کے گھروں پر ہی مہیا کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں