جیکب آباد29سال سے اسکول کو عمارت نہ ملنے کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، دیہاتی کا احتجاج

منگل 16 جنوری 2018 20:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) 29سال سے اسکول کو عمارت نہ ملنے کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، دیہاتی کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے داد پور جاگیر میں 29سالوں سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بخش علی جکھرانی کو عمارت نہیں ملی ہے عمارت نہ ملنے کا ضلع کے منتخب نمائندوں اور افسران نے بھی تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ،دیہاتی محمد اویس اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 29سالوں سے اسکول کو بلڈنگ نہیں دی گئی فنڈز کاغذوں میں ہڑپ کئے جارہے ہیں محتسب اعلیٰ و دیگر حکام کو تحریری درخواست دی ہے اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول کو جلد عمارت دی جائے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سخت پریشان ہیں اور سردی کی شدت سے بیمار ہورہے ہیں اس کا کون ذمہ دار ہے انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں