جیکب آباد کے علاقے داد پور جاگیر میں 29سالوں سے گورنمنٹ پرائمری اسکول عمارت سے محروم

ْ طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور اہل علاقہ کا احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 16 جنوری 2018 22:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) جیکب آباد کے علاقے داد پور جاگیر میں 29سالوں سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بخش علی جکھرانی کو عمارت نہیں ملی ہے عمارت نہ ملنے کا ضلع کے منتخب نمائندوں اور افسران نے بھی تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 29سالوں سے اسکول کو بلڈنگ نہیں دی گئی فنڈز کاغذوں میں ہڑپ کئے جارہے ہیں محتسب اعلیٰ و دیگر حکام کو تحریری درخواست دی ہے اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول کو جلد عمارت دی جائے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سخت پریشان ہیں اور سردی کی شدت سے بیمار ہورہے ہیں اس کا کون ذمہ دار ہے انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں