جیکب آباد پولیس اور رینجرز کی مشترکہ تلاشی،25مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 17 جنوری 2018 23:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) جیکب آباد پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 25مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے علاقے ٹھل شہر اور گردونواح میں ڈی ایس پی ارباب علی سومرو نے رینجرس اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں، وین اسٹینڈ ،شاہراہوں چوہراہوں پر مشترکہ چیکنگ کی ،جوائنٹ چیکنگ میں تمام افراد کاروں مسافر بسوں ہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین کی چیکنگ کے دوران مختلف مقامات سے 25سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں پر منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں