جیکب آباد، موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا نوجوان ہلاک

جمعہ 19 جنوری 2018 20:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) جیکب آباد میں موٹر سائیکل سے گر زخمی ہونے والا نوجوان ہلاک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے غریب آباد محلہ کا رہائشی 35سالہ سنجے کمار ولد گرداری مل بدھ کے روز بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک پر موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں سکھر کی نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ جمعرات کے روز زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، روڈ حادثے میں فوت ہونے والے ہندو نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر بیوی کو بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں