جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن تھانہ کے ایس ایچ او کا محنت کش پرتشدد،

گھر خالی کرانے کے لیے دباؤ، محنت کش کا احتجاج ایس ایچ او تھانہ ریلوے امیر علی شاہ اور آئی ڈبلیو اعظم سومرونے میرے گھر پر دھاوا بول کر مجھے بلاجواز گرفتار کرکے ریلوے تھانہ میں قید کردیا اور مجھے 2گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد مجھ سے کاعذات پر دستخط لیے، عبداللہ قاضی

جمعہ 19 جنوری 2018 21:50

جیکب اباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن تھانہ کے ایس ایچ او کا محنت کش پرتشدد، گھر خالی کرانے کے لیے دباؤ، محنت کش کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ریلوے کالونی کے رہائشی محنت کش عبداللہ قاضی نے گذشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ ریلوے امیر علی شاہ اور آئی ڈبلیو اعظم سومرونے میرے گھر پر دھاوا بول کر مجھے بلاجواز گرفتار کرکے ریلوے تھانہ میں قید کردیا اور مجھے 2گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد مجھ سے کاعذات پر دستخط لیے اور جن کاعذات پر دستخط لیے وہ کیا تھے مجھے معلوم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں 14سال سے ریلوے کالونی میں رہائش پذیر ہوں اور میں نے یہ گھر ریلوے حکام سے لیز کرایا ہے مگر اب ایس ایچ او امیر علی شاہ زبردستی مجھے گھر چھوڑنے کا کہہ رہا ہے میں غریب ہوںکہا جاؤنگا ریلوے پولیس مجھے بے گھر کرنا چاہتی ہے، انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ریلوے جیکب آباد کے خلاف کارروائی کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں