جیکب آباد کے قریب چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 19 جنوری 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) جیکب آباد کے قریب چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ تگیو کھوسو میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم چور حاکم علی چانڈیو کے گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہوئے تو اہلخانہ جاگ گئے جس پر چوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حاکم علی چانڈیو قتل ہوگیا جبکہ چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،حدود کی مولاداد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی، آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا، یاد رہے کہ مولاداد تھانہ کی حدود میں آئے روز ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں