جیکب آباد اور گردونواح میں خسرہ کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا، 16بچے مرض میں مبتلا

جمعہ 19 جنوری 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) جیکب آباد اور گردونواح میں خسرہ وبائی صورت اختیار کرگیا ،16سے زائد بچے مبتلا،محکمہ صحت نے ہوش کے ناخن نہ لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی یونین کونسل مبارکپور اور گردونواح میں خسرہ کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا جس کے باعث 16سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں غزالہ، عبدالغنی، کلثوم ، مسکان، بچل، میر محمد، وقاص ،ساحل، زبیدہ، طیبہ اور دیگر شامل ہیں، جیکب آباد کے گردونواح میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے کا محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کے باعث مزید بچوں کے مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، بچوں کی حالت زار دیکھ کر ورثہ بھی سخت پریشان ہیں، علاقہ مکینوں فرمان گولو، رسول بخش، عبدالوہاب مستوئی اور دیگر نے کہا کہ محکمہ صحت کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقے میں خسرے کی وبا پھیلی ہے اگر بچوں کو ویکسین لگتی تو صورتحال اتنی سنگین نہ ہوتی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں