عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر خود کو گالی دی ہے ،میر اعجاز جکھرانی

آصف زرداری نے ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دلانے کے لئے دہرنے میں شرکت کی ،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میراعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر خود کو گالی دی ہے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دلانے کے لئے دہرنے میں شرکت کی اور کوئی مقاصد نہیںآصف زرداری کسی کے ساتھ نہیں بلکہ وہ جمھوریت کے ساتھ ہیںآئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا ظہار انہوں نے جمس میں بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت خان لاشاری ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کوئی سازش نہیں مولانا صاحب دور اندیش ہیںعمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیںسمجھ نہیں آرہا عمران خان وزیر اعظم بننے کے لئے ڈپریشن کا شکار ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جا رہی ہیںپہلے دیکھیں کیا ہو رہا ہے پھر بتائیں گے انہوں نے کہا کہ جمس کو مکمل فعال کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے صحت اولین ترجیح ہے سول ہسپتال اور جمس کے مسائل کو حل کیا جائے گا اس سے قبل ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر محمد علی لغاری نے کہا کہ جمس میں آرتھو کی ضرورت ہے نئے ایکٹ کے تحت اب جمس کا بورڈ آف گورنرس 11ممبران پر مشتمل ہے جلد جمس کی بی او جی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اسٹاف اور ڈاکٹروں کی بھرتی سمیت دیگر معاملات کو نمٹایا جا سکے انہوں نے بتایا کہ جمس کی آدھی بجٹ استعمال اور آدھی کی بچت کی ہے سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی نے کہا کہ سول ہسپتال کی عمارت اور کوارٹرس خستہ ہال ہیںمحکمہ بلڈنگس کی توجہ نہیںسول ہسپتال پر ایمرجنسی کالوڈ زیادہ ہے جمس اس لوڈ کوبانٹے سو ل کی ادویات کی بجٹ سالانہ 82لاکھ ہے جو کم ہے بڑھائی جائے سیکیورٹی کا مسئلہ ہے حل کیا جائے ڈاکٹر ہاشم قریشی نے کہا کہ اسپشلسٹ کیڈرس کا سروس اسٹرکچر نہیںترقی سے محروم ہیںسول ہسپتال میں آنکھوں کا شعبہ غیر فعال ہے مریض کو دراپس تک دینے کے لئے نہیں آپریشن تھیٹر بند مشینیں خراب ہیںاس لئے مفت کیمپس کرنے پر مجبور ہیںسارا قصور انتظامیہ کا ہے پیپلز ڈاکٹرس فورم کے ڈاکٹر رام چوہدری نے کہا کہ ہسپتال میں بخار کی گولی تک نہیںمسائیل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد سول اور جمس کے مسائل جاننا حل کرنے اور انکی کارکردگی کو بہتر بنا نا ہے تاکہ عوام کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آسکیںایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی نے جمس اور سول ہسپتال کے حکام کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد وزیر صحت کو جیکب آباد دورے کی دعوت دوں گا تما م مسائل انکے سامنے پیش کئے جا،ْئیں گے ڈائیلاسسز بند ہے سن کا تکلیف ہوئی اس جلد بحال کیا جائے گاسول ہسپتال کی عمارت اور کوارٹرس کے لئے 277ملین کی پی سی سیکریٹری کو بھیجی ہے اسے جلد منظور کرایا جائے گاخوشی تب ہو گی جب جمس مکمل فعال ہو گا آئی سی یو،سی سی یواور ایمرجنسی شروع ہوگی دو بجے کے بعد جمس کا بند ہو جا نا افسوسناک ہے جمس 24گھنٹے عوام کو رلیف دے جمس کی بجٹ آدھی کیوں استعمال کی گئی مکمل استعمال کی جائے تاکہ عوام کو فائدہ ہوجمس میںکام کرنے والے رضاکاروں کو اعزازیہ دیا جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں