جیکب آباد،جے یو آئی کا صوبائی اسمبلی نشستوں کی حلقہ بندیوں میں من پسند تبدیلیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) جے یو آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی حلقہ بندیوں میں من پسند تبدیلیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، مارچ، دھرنا، اور نعریبازی، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے ضلع جیکب آباد کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی حلقہ بندیوں میں ہونے والی غلط تبدیلیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرا دفتر جے یو آئی سے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، تحصیل امیر مولانا عبدالجبار رند، قاری محمد اسلم، عبداللہ رند، زبیر احمد و دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کر کے نعریبازی کی اور کریم بخش چوک پر دھرنا دیا اسی موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبا بندی کے تحت ضلعی جیکب آباد میں ہونے والی حلقہ بندیوں میں حکمران طبقہ اپنے مفاد ات کے لیے تبدیلی کروا رہا ہے، ضلع جیکب آباد کی تین صوبائی اسمیبلی کی نشستوں گڑھی خیرو، ٹھل اور جیکب آباد میں مختلف علاقوں کو توڑ کر غلط انداز میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور صوبائی اسمیبلی میں مخالفوں کے شہروںاور گائوں کو توڑ مروڑ کر تبدیلی لائی جا رہی ہے ایک تعلقہ ہیڈ کوارٹر سے بہت دور ٖغیر فطری انداز میں حلقہ بندیوں کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے مطالبہ کیا کے تمام تنظیموں کے نمائندوں کو بٹھا کر صحیح حلقہ بندی کی جائے جیسے کسی کو اعتراضات نہ ہوں، دوسری صورت میں سخت احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں