جیکب آباد،پرائمری اسکول کی 29سالوں سے عمارت نہ ہونے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی

منگل 23 جنوری 2018 20:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) جیکب آباد کے پرائمری اسکول بخش علی جکھرانی کی 29سالوں سے عمارت نہ ہونے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے اور ہائی کورٹ نے 30جنوری کو محکمہ تعلیم کے افسران کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب دادپور جاگیر میں واقعے پرائمری اسکول بخش علی جکھرانی کو گذشتہ 29سالوں سے عمارت نہ ملنے پر علاقے کے نوجوان محمد اویس جکھرانی نے ہائی کورٹ لاڑکانہ میں محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے ، ہائی کورٹ لاڑکانہ نے پٹیشن نمبر2018/D.49کے تحت ایس ڈی او پرائمری جیکب آباد سمیت دیگر کو 30جنوری کو طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں پٹشنر محمد اویس جکھرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے اسکول کو گذشتہ 29سال سے عمارت نہیں جبکہ کئی سالوں سے اسکول میں مقرر اساتذہ بھی نہیں آتے جس کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہیں گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک پرائیوٹ استاد مقرر کیا ہے جو بچوں کو تعلیم دے رہا ہے مگر عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بچے سخت سردی میں بیمار ہورہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد اسکول کو عمارت دیکر اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں