مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر جیکب آباد کی266 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں بند کر دی گئیں

بدھ 24 جنوری 2018 17:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء)مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر جیکب آباد کی266 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں بند کر دی گئی تفصیلات کت مطابق ضلع جیکب آباد کے 266غیر حاضر تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہ بند کر دی گئی ہے جس کی ڈی او ایلیمینٹری محمد حنیف سومرو نے بھی تصدیق کی ہے انکے مطابق مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر اے جی سندھ کی جانب سے اساتذہ کی آئی ڈیز بند کی گئیں ہیں اس سلسلے میں چیف مانیٹرنگ آفیسر سعیدمیمن نے رابطے پر بتایا کہ مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضرہنے والے اساتذہ اور دیگر عملے کی سیشن جج جیکب آباد نے فہرست طلب کی تھی مفرور تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں بند کی گئی ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں