جیکب آباد،جج کا سول اسپتال کا اچانک دورہ ،داخل مریضوں کو کھانا نہ دینے پر سخت برہم، پرچی فیس لینے والے کلرکس کو ہٹانے کا حکم ۔

بدھ 24 جنوری 2018 20:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء)جج کا سول اسپتال کا اچانک دورہ داخل مریضوں کو کھانا نہ دینے پر سخت برہم پرچی فیس لینے والے کلرکس کو ہٹانے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تٖفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سیشن جج جیکب آباد عبدالباقی بھٹو نے گزرشتہ روز سول اسپتال جیکب آباد کا اچانک دورہ کیا تو عملے میں کھلبلی مچ گئی جج نے ہسپتال کے مختلف شعبوںاو پی ڈی ،لیبارٹری،انڈور ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور مریضو ں سے ملے انکے ہمراہ سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی اور دیگر ہمراہ تھے جج نے سول ہسپتال میں داخل مریضوں کو کھانا نہ دینے پر سول سرجن پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ پرچی فیس لینے کی شکایات پر خان محمد سرکی سمیت دو کلرکس کو ہٹانے کا حکم دیا اسسٹنٹ سیشن جج عبدالباقی بھٹوحاضری رجسٹر بھی اپنے ساتھ لے گئے

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں