جیکب آباد، ادویات کی نجی کمپنی کے ملازم کے اغوا کیخلاف ڈاکٹروں، میڈیکل ریپس اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

پیر 29 جنوری 2018 22:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) ادویات کی نجی کمپنی کے ملازم کے اغوا کے خلاف ڈاکٹروں، میڈیکل ریپس اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں فارما فرینڈز کی جانب سے ادویات کی نجی کمپنی کے ملازم شاہنواز عباسی کے اغوا کے خلاف ایک احتجاجی جلوس سول اسپتال سے پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری، اسد اللہ داؤد پوٹہ، سلیم اللہ بھٹو، عابد ابڑو، پیپلز پارٹی کے بہادر مغیری اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرنے کے بعد ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 روز قبل سکھر سے اغوا ہونے والے میڈیکل کمپنی کیملازم کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ مغوی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں