جیکب آباد کے تھانہ پنھوں بھٹی کی حدود میں پولیس آپریشن،کلاشنکوف، نائن ایم ایم پسٹل،کٹر برآمد، 3 افراد گرفتار

منگل 30 جنوری 2018 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) جیکب آباد کے تھانہ پنھوں بھٹی کی حدود میں پولیس آپریشن،کلاشنکوف، نائن ایم ایم پسٹل،کٹر برآمد، 3 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گذشتہ روزایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کی ہدایات پر تھانہ پنھوں بھٹی کی حدود میں جیکب آباد پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی جہانپور، ایس ایچ او گڑہی خیرو، ایس ایچ او دوداپور، ایس ایچ او میرانپور، ایس ایچ او پنھوں بھٹی، ایس ایچ او تاجو دیرو، ایس ایچ او محمد پور، ایس ایچ او مولاداد، ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او تھانہ آباد کی دیگر کی قیادت میںدیہاتی علاقوںگاؤں علی حسن کھوکھر، گاؤں ولی محمد ڈاھانی، گاؤں رمضان کٹوہر اور گاؤں شادی کٹوہرمیںپولیس آپریشن کیا،آپریشن کے دوران پولیس نے 3افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں بشیر احمد ولد علی نواز سومرو کو ایک کلاشنکوف، 30 گولیاں اور ایک میگزین سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ دو اشتہاری ملزمان رمضان ولد کالو کٹوہر اور صفر ولد کالو کٹوہرکو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیئے متعلقہ تھانے پر منتقل کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس آپریشن کے دوران کے ایک کلاشنکوف بمعہ ایک میگزین، 30 گولیاں، ایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایک میگزین، 5 گولیاں، ایک کٹر ’’تالے کاٹنے کے لئے‘‘ برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں