جیکب آباد: مرض کے بہتر تشخیص کے لیے پی پی ایچ آئی کی جانب سے سول اسپتال میں لیبارٹری قائم

بدھ 31 جنوری 2018 17:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) مرض کے بہتر تشخیص کے لیے جیکب آبادمیں پی پی ایچ آئی کی جانب سے سول اسپتال میں لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس کا دوفروری کو ڈاکٹرریاض احمد میمن چیف ایگزیکٹو افتتاح کریں گے ،ان خیالات کا اظہار پی پی ایچ آئی سندھ کے عبدالستار چانڈیو نے ایم سی ایچ سینٹر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی ،پی ایم اے کے صدرڈاکٹر عبدالغفار رند، صحافی عبدالرحمن آفریدی ،دوست محمد لاشاری ،ڈاکٹر بابو لعل کارڑا ،ڈاکٹر احمد بخش جکھرانی ،ڈاکٹرسوزعلی ،ڈاکٹر طفیل پٹھان ،طاہر لاشاری ودیگر نے شرکت کی ، عبدالستارچانڈیونے بتایاکہ پی پی ایچ آئی کی لیبارٹری میں 200سے زائد ٹیسٹ مارکیٹ سے کم نرخ پر کیے جائیں گے پی سی آر کی سہولت بھی موجود ہے ،انہوںنے بتایاکہ تعلقہ گڑھی خیرو ،ڈیرہ الہیار ،شکار پور ،ٹھل ہمارے کلیکشن پوائنٹ ہیں ،انہوںنے کہاکہ بی ایچ یوزمیں بھی مریض کے نمونے لے کر ٹیسٹ یہاں کی جائے گی ،جدیدمشینوں کے ذریعے کی جانے والی ٹیسٹ رپورٹ معیاری ہوگی اورقابل اعتماد بھی ،انہوںنے کہاکہ مرض کی اگر تشخیص صحیح ہوگی تو اس کا علاج بھی بہتر ہوگا ہماری کوشش ہے کہ کوالٹی پر کوئی بھی سودے بازی نہ کی جائے منافع سے زیادہ سہولت پر توجہ ہے ،انہوںنے کہاکہ علاقے کے لوگوں اور مریض کی سہولت کے لیے ٹیسٹ کی رپورٹ موبائل فون اور کیوآرکوڈ کے ذریعے دی جائے گی لیبارٹری کی سروس صبح آٹھ سے شام آٹھ تک ہوگی ماہراور تربیت یافتہ عملے کی نگرانی میں یہ ٹیسٹ کی جائیں گی اگلے مرحلے میں سٹی اسکین ،ایم آرآئی ،ایکسرے کی سروس بھی شروع کی جائے گی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں