جیکب آباد، جے یو آئی کا ہارس اینڈ کیٹل شو کے نام پر سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 31 جنوری 2018 20:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) جے یو آئی کا ہارس اینڈ کیٹل شو کے نام پر سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شوکے نام پر سماجی برائیاں پھیلانے کے خلاف آباد شہر میں ایک احتجاجی جلوس ضلع صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، حافظ اللہ رکیو انڑ، مولانا عبدالرشید مہر اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا،مظاہرین نے آباد شہر میں مارچ کیا اور سماجی برائیوں کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے نام فحاشی پھیلانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں میلے کے نام عوام کو لوٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم گراؤنڈ میں میلہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے جمس اسپتال کے مریضوں اور ٹی سی ایف اسکول کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماجی برائیوں والے میلے کو کینسل کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں