میر ہزار خان بجارانی 10جولائی 1946کوسابق ضلع جیکب آباد کے شہر کرم پور میں پیدا ہوئے

مرحوم 1966میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ،آنجہانی رہنما 1990، 1997، 2002 اور 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 1974، 1977 اور 2013 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 1988 میں سینیٹر بھی رہے

جمعرات 1 فروری 2018 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی 10جولائی 1946کوسابق ضلع جیکب آباد کے شہر کرم پور میں پیدا ہوئے، مرحوم 1966میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے آنجہانی رہنما 1990، 1997، 2002 اور 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1974، 1977 اور 2013 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، علاوہ ازیں وہ 1988 میں سینیٹر بھی رہے، میر ہزار خان بجارانی 2013 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 16 کشمور سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور اس وقت صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی تھے،میر ہزار خان بجارانی اپنے قبیلے بجارانی اورعلاقے کے دیگرکچھ قبیلوں کے سرداربھی تھے، مرحوم کے بیٹے میر شبیر علی بجارانی اس وقت رکن صوبائی اسمبلی بھی ہے، میر ہزار خان بجارانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے کرم پور میں ہوگی جبکہ ابھی تک ان کی نمازے جنازہ اور تدفین کے متعلق کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں تدفین کا فیصلہ ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی میر شبیر علی بجارانی اور خاندان کے لوگ کریں گے ،مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیواہ ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں ،میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں اور صحافتی حلقوں میں بھی مقبول تھیں،میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق بھی 2002 سے 2007 تک خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں