میر ہزار خان بجارانی کی اچانک موت کے واقعے کے بعد کند ھکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہر مکمل بند ہوگئے

جمعرات 1 فروری 2018 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و پارلیمنٹرین میر ہزار خان بجارانی کی اچانک موت کے واقعے کے بعد کند ھکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہر مکمل بند ہوگئے جبکہ میر ہزار خان بجارانی کی موت کی اطلاع پر ضلع جیکب آباد، ضلع کندھکوٹ کی عوام غم میں مبتلا ہوگئی ہے اور شہریوں نے اپنے کاروبار بند کرکے کرپ پور پہنچنا شروع کردیا ہے ، میر ہزار خان کی پراسرارموت کے بعدضلع جیکب آباد اور ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ میں شادی سمیت دیگر تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جیکب آباد میں 5فروری کو منعقد ہونے والے سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کو ملتوی کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، جیکب آباد کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی کی موت کے بعد ہارس اینڈ کیٹل شوکو ملتوی کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں