جیکب آباد: علی محمد عوامی پارٹی کا پہلایوم تاسیس ورکرزاجلاس

صوبائی وزیر اوراہلیہ کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار فاتحہ خوانی کی گئی

ہفتہ 3 فروری 2018 20:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) علی محمد عوامی پارٹی کا پہلایوم تاسیس ورکرزاجلاس کاانعقاد صوبائی وزیر اوراہلیہ کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار فاتحہ خوانی کی گئی تفصیلات کے مطابق علی محمد عوامی پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر ورکرزاجلاس کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت چیئر مین دلمراد لاشاری نے کی جس میں وائس چیئرمین حسین بخش بروہی ،جنرل سیکریٹری لالہ رسول بخش پٹھان ،پریس سیکریٹری کاشف علی شیخ ،تعلقہ صدر بابل جان لہڑی ،نائب صدرشاہد لاشاری ،جنرل سیکریٹری بلاول دشتی ،اقلیتی ونگ کے صدر وکی کمار ،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،حضوربخش مغیری ،وسیم بالم بروہی،زین سرکی نے شرکت کی تلاوت قرآن پاک کے بعد جنید احمد قادری نے نعت پیش کی اجلاس میں جنرل سیکریٹری لالہ رسول بخش پٹھان نے سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایاکہ سال میں دوبڑے جلسے 29ریلیاں ،39اجلاس اورمختلف مسائل پر 30بھوک ہڑتالیں کی گئیں استاد علی محمد لاشاری کے نام سے منسوب فلٹر پلانٹ شروع کرایا جس سے آج علاقے کے لوگ مستفید ہورہے ہیں جیکب آباد شہر کی مختلف یوسیز میں فلٹر پلانٹ منظور ہوئے پر کہیں نہیں لگائے گئے صرف یہ جیکب آباد کا واحد آراوپلانٹ ہے جس کو جدوجہد کرکے لگوایا اورشروع کروایاہے پارٹی کی کارکردگی دیکھتے ہوئے مختلف برادریوں کے 200سے زائد افراد نے شمولیت اختیارکی ہے اورسلسلہ جاری ہے دلمراد لاشاری نے خطاب میں کہاکہ غریب محنت کش ،کسانوں سمیت شہریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہیںگے اجلا س میں صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی اوران کی اہلیہ کی ناگہانی موت پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمطالبہ کیاگیاکہ واقع کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ۔

۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں