146واں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو 10سے 18فروری تک شاندار طریقے سے منعقد کیاجارہاہے ،محمد نعیم سندھو

بدھ 7 فروری 2018 19:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو نے کہاہے کہ 146واں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو 10سے 18فروری تک شاندار طریقے سے منعقد کیاجارہاہے ،اس میلے کا ہرسال جیکب آباد کی عوام کو انتظاررہتاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ابوبکرسدھایو اور صحافیو ں کی بڑی تعداد موجود تھی ،محمد نعیم سندھونے کہاکہ میلے میں کسی قسم کی کوئی بھی غیر اخلاقی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،سیکورٹی کے حوالے سے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکاربھی تعینات ہوں گے ،میلے کے انعقاد میں سندھ حکومت نے تعاون کیاہے 17فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل کے بیلوں کی دوڑکے مقابلہ دیکھنے آئیںگے میلے میں شرکت کے لیے جی اوسی پنو عاقل ،ڈی جی رینجرز ودیگر کو بھی دعوت نامے دیے گئے ہیں 10فروری کو بیڈمنٹن اور جوڈوکراٹے کامقابلہ ،11فروری کو سگھڑ کچہری ،کرکٹ ٹورنامنٹ ،سندھی ،اردو مشاعرہ ،اردوڈرامہ اورلیڈیز شو کا کمشنر کی بیگم افتتاح کریں گے فٹبال اور ہاکی کی بھی ٹورنامنٹ ہوگی ،12فروری کو محفل نعت اور قرات اور مختلف اسکولوں کے طلبہ میں تقاریر ی مقابلے ،سندھی ڈرامہ 13فروری کو ،رائفل شوٹنگ ،ملاکھڑا،14فروری کو کبڈی ،بیلوں کی دوڑ ،15فروری کو اردوڈرامہ ،شوٹنگ بال ،گھوڑ دوڑ،بیڈمنٹن کافائنل 16فروری کو فٹبال فائنل ،تن سازی ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 17فروری کو گھوڑوں اور بیلوں کی دوڑ کے مقابلوں میں جیتنے والوں میں وزیراعلیٰ سندھ انعامات تقسیم کریں گے ،آتش بازی اور کلچر شو نمائش گرائونڈ میں منعقد کیاجائے گا 18فروری کو شوٹنگ بال کافائنل اور آتش بازی ٹھل میں ہوگی تمام پروگرامات میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں نمائش گرائونڈ میں داخلہ کی فیس صرف 10روپے میلے کی کمیٹی نے تجویزکی ہے تاکہ عوام کے ہجوم کو بہتر طریقے سے تفریح کا موقع دیاجاسکے ،کلچر شو میں صنم ماروی ،احمد مغل ،ممتاز مولائی ،مٹھو اوردیگر فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے میلے میں میجک شو نہیں ہوگا گردونواح کے لوگوں اورمریضوں کے حوالے سے لائوڈ اسپیکرکااستعمال بھی محدود کیاگیاہے میلے میں مختلف محکموں کے اسٹال کے علاوہ پھولوں کی نمائش بھی لگائی جائے گی جبکہ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگ اسٹال لگائیں گے تاکہ فیملیز اچھی خریداری کرسکیں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں