جیکب آباد ،معذوروں کا مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی احتجاج جاری

جمعہ 9 فروری 2018 17:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) معذوروں کا مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی احتجاج جاری پی پی چیئر مین سے معذور کوٹہ پر عمل کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع جیکب آبادکی جانب سے مطالبات کے حق میں چھٹے روزبھی شہید اللہ بخش پارک سے احتجاجی جلوس نکال کر ڈی سی چوک پردھرنادیاگیا جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی معذور رہنمائوں ،شعبان منجھو، رحیم بخش لاشاری ،ایاز دستی ،ممتاز جکھرانی ،صورت جمالی ،مومن مگسی ،حاصل منجھواوردیگر نے کہاکہ ایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر 2013کے عام انتخابات میں ان کے حق میں دستبردار ہوا لیکن افسوس ابھی تک وعدہ وفانہیں ہواہے معذور کوٹہ کے تحت نوکریاں اورزکوات فنڈ سے تاحال محروم ہیں مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج جاری رہے گا انہوں نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معذور کوٹہ پر عمل کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں