ایم کیو ایم میں لیڈر شپ کا فقدان ہے اس لیے آپس میں لڑرہے ہیں ،اعجازجاکھرانی

پیپلزپارٹی اگرسنیٹ الیکشن میں سندھ سے 11سے 12سیٹیں لے جاتی ہے تو یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں، رہنماپاکستان پیپلزپارٹی

ہفتہ 10 فروری 2018 20:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم میں لیڈر شپ کا فقدان ہے اس لیے آپس میں لڑرہے ہیں ،ایم کیو ایم تقسیم درتقسیم کا شکار ہے پارٹی میں اتحاد ختم ہوگیاہے،پی پی پر ہارس ٹریڈنگ کاالزام غلط ہے ،خیالات کااظہار انہوں نے اسٹیڈیم گرائونڈ میں 146ویں سندھ ہارس اینڈکیٹل شو کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی ،میر زیب خان پہنور ،غلام محمد شہلیانی ،چیئر مین ضلع کونسل سردار محمد پناہ اوڈھو ،پی پی ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری ،ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ، ڈی سی محمد نعیم سندھو ودیگر موجود تھے ،انہوںنے مزید کہاکہ ایم کیو ایم اب متحد نہیں رہی ،پیپلزپارٹی اگرسنیٹ الیکشن میں سندھ سے 11سے 12سیٹیں لے جاتی ہے تو یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں ،پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کی بات کی ہے اور جمہوریت کی خاطر قربانی دینے والی پارٹی کوئی اور نہیں پی پی ہے ،تاریخ میں اتنی قربانیاں کسی اورپارٹی نے نہیں دی ،تبدیلی ووٹ کے ذریعے چاہتے ہیں ،پی پی ہارس ٹریڈنگ نہیں کررہی ،ایم کیو ایم کی حالت اپنی خراب ہے ،پی پی نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کی ہے ،جمہوریت کامضبوط دیکھناچاہتے ہیں ،ون مین ون ووٹ کانظریہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لائے ،ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں اگر کوئی بھی تبدیلی آئے تو آئین اورووٹ کے ذریعے آئے یہی واحد طریقہ ہے تبدیلی کا ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ہمار اکوئی ممبر نہیں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے کریں گے ،اگرکوئی سینٹ کی الیکشن لڑرہاہے تو وہ آزاد حیثیت میں لڑ رہاہے ،میاں شہباز شریف کو اب یہ بات یاد آئی ہیں ،جب خود اختیار کے مزے لوٹتے تھے تو وہ صحیح تھا اور پی پی غلط تھی اب اپنے اعمال کی وجہ سے تکلیف آئی ہے تو بڑے میاں اور چھوٹے میاں چلارہے ہیں ،جو نہ عدلیہ اورنہ ہی عوام کی مان رہے ہیں ،میاں صاحب عدلیہ اور اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں ایسی زبان کبھی پی پی نے اختیار نہیں کی اور نہ کرے گی جب تک اداروں کو احترام نہیں کریں گے ادارے اور ملک مضبوط نہیں ہوگا ،،انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ق لیگ کی حکومت ہے پی پی کی نہیں کیونکہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ ق لیگ سے تعلق رکھتاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں