تحریک انصاف کے راز خان نے بینظیر لائبریری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

پیر 12 فروری 2018 18:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) تحریک انصاف کے راز خان نے بینظیر لائبریری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان نے بینظیر لائبریری میں شہزادہ خان اور دیگر کارکنان کے ہمراہ پودا لگا کر جیکب آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے راز خان نے جیکب آباد میںایک ہزار پودے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ درخت صدقہ جاریہ ہے درخت لگانے سے آلودگی سے بچا جا سکتا ہے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے انسانی صحت پر برے اثرات پڑ رہے ہیںصحت مند ماحول کے لئے سر سبز جیکب آباد ضروری ہے اس لئے شہر کے مختلف علاقوں میں درخت لگانے کا عزم کیا ہے درخت اے سی کے برابر ہے جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے جہاں گرمی کا درجہ حرارت 50سی 55تک پہنچ جا تا ہے درخت ہوںتو گرمی کی شدت سے بھی بچا جا سکتا ہے شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں